بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟ افواہیں پھیلنے لگیں

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان کیا چل ...
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟ افواہیں پھیلنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کے درمیان راہیں جدا کرنے کی افواہیں سرگرم  ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ شردھا کپور نے راہول مودی اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

یاد رہے کہ شردھا کپور نے جون میں راہول مودی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کر کے ممکنہ طور پر ان کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے کی افواہوں کی تصدیق بھی کی تھی۔

تاہم گزشتہ ماہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ سے ان کی اور ان کے بوائے فرینڈ راہول مودی کی شادی سے متعلق گردشی خبروں کے حوالے سے سوال پوچھا تھا۔ صحافی کے سوال پر بھارتی اداکارہ نے تصدیق یا تردید کرنے کی بجائے گول مول جواب دیا۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے فلمی کردار کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ استری ہے، اُسے جب دلہن بننا ہوگا وہ بنے گی‘۔واضح رہے کہ شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ جس میں اُنہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا اسے راہول مودی نے لکھا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران شردھا کپور اور راہول مودی ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔

مزید :

تفریح -