پنجاب میں 20ہزار سے زائد کام کی اہلیت نہ رکھنے والے معذور افراد کی رجسٹریشن , کتنا وظیفہ ملے گا ؟ جانیے

 پنجاب میں 20ہزار سے زائد کام کی اہلیت نہ رکھنے والے معذور افراد کی رجسٹریشن , ...
 پنجاب میں 20ہزار سے زائد کام کی اہلیت نہ رکھنے والے معذور افراد کی رجسٹریشن , کتنا وظیفہ ملے گا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر پنجاب برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے راولپنڈی کا دورہ کیا. صوبائی وزیر نے ڈویژنل کمپلیکس سوشل ویلفیئر کا دورہ کیا۔ڈویژنل کمپلیکس سوشل ویلفیئر کے احاطے میں صوبائی وزیر نے پودا لگ کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا شاہد نے صوبائی وزیر کوافراد باہم معذوری کی ہمت کاردڈ کے لیے جاری رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نےسرسید چوک میں افراد باہم معذوری  کی ہمت کاردڈ رجسٹریشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نےافراد باہم معذوری کی ہمت کاردڈ کے لیے جاری رجسٹریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز افراد باہم معذوری کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔ افراد باہم معذوری کے لیے ہمت کارڈ کا اجراء بہت اچھا اقدام ہے۔10500روپے سہ ماہی وظیفہ دینے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ رجسٹرڈ افراد باہم معذوری 10500 روپے سہ ماہی وظیفہ کے لیے اہل ہوں گے۔اب تک پنجاب بھر میں 20ہزار سے زائد کام کی اہلیت نہ رکھنے والے معذور افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ رواں برس 65 ہزار معذور افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی۔شفافیت کو بر صورت برقرار رکھنے کے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔اہلیت کے لیے بی آئی ایس پی کی جاری کردہ مطلوبہ پی ایم ٹی سکور کا رکھنا ضروری ہے۔ معذوری سرٹیفکیٹ کے مطابق کام کرنے کی اہلیت نہ رکھنے والے افراد اس کے لیے اہل ہیں۔  کوائف کے درست اندراج کو یقینی بنانے کے لیے افراد باہم معذوری کی بھرپور شرکت قابل ستائش ہے۔رجسٹریشن کے لیے ہیلپ لائن 1312 یا سوشل ویلفیئر کے دفتری اوقات میں سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی کو ہدایت کی کہ عوامی نمائندگان کو اس مہم کا حصہ بنائیں ۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب ملک افتخار احمد ،عمران الیاس چوہدری ،زیب النسا ،ملک منصور افسر، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی رانا شاہد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔