پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز
پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز
سورس: Facebook/thePSL

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)ایڈیشن  10 کے ڈرافٹ بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے  ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے لیے انگلینڈ اور دبئی کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ڈرافٹ کی بیرون ملک کرانے کی تجویز پی ایس ایل کے حوالے سے ہونے والے حالیہ اجلاس میں سامنے آئی۔

پی ایس ایل ڈرافٹ میں نامور کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر زور دیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی پی ایل کے معاہدوں سے محروم رہنے والوں کو ڈرافٹ میں شامل کرنے پر زور دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نامور کرکٹرز کو ڈرافٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، بڑے ناموں کے لیے فرنچائزز کا مالی معاونت کرنے کے لیے پی سی بی پر زور دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -