کمبوڈیا میں یرغمال بنائے گئے شخص کو پاکستان پہنچتے ہی پھر گرفتار کرلیا گیا

کمبوڈیا میں یرغمال بنائے گئے شخص کو پاکستان پہنچتے ہی پھر گرفتار کرلیا گیا
کمبوڈیا میں یرغمال بنائے گئے شخص کو پاکستان پہنچتے ہی پھر گرفتار کرلیا گیا
سورس: Pexels.com

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک یرغمال بنائے گئے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا سے آنے والے مسافر کو حراستی تحویل میں لے لیا گیا ہے، مسافر امیر علی ایمرجنسی پاسپورٹ پر کراچی پہنچا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ مسافر 26 اگست 2024ء کو لاہور ایئر پورٹ سے کمبوڈیا گیا تھا، ایجنٹ نے مسافر کو 1600 ڈالرز کے عوض کمبوڈیا میں فروخت کر دیا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیر علی کو یرغمال بنا کر تشدد بھی کیا گیا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی اسمگلرز کرنٹ لگا کر تشدد کرتے تھے، ایجنٹ نے متاثرہ مسافرسے جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بھی بٹورے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔