پسند کی شادی کرنے والا نوجوان جوڑا قتل
لاہور (ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کرنےوالےجوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا، ملزمان موقع سے فرارہوگئے، پولیس کے مطابق دونوں کو چند رائے روڈ پرفلیٹ میں قتل کیا گیا۔
مقتول کا تعلق گلگت سے ہے اور اپنے ماموں کے یہاں رہائش پذیر تھے، دونوں چند ماہ قبل پسند کی شادی کرکےلاہورآئے تھے۔ مقتولین کی شناخت 22 سالہ اظہار اور 19 سالہ عروش کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشیں مردہ خانےمنتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بظاہر دونوں کا قتل غیرت کے نام پرکیا گیا ہے تاہم تمام پہلووں کو مدنظررکھ کرتفتیش کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی ماڈل ٹائون نے کہا کہ پولیس فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد جمع کرلئے ہیں، جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔