فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی
![فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2025-02-07/news-1738907308-5896.jpg)
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔
فیفا کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیفا اور فٹبال فیڈریشن کے آئین کی پاسداری نہ کرنے پر پاکستان کی رکنیت کو معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ معطلی صرف اس صورت میں ختم ہوگی جب پی ایف ایف کانگریس فیفا کی آئینی ترمیم تسلیم کرے گی۔