ملک احمد خان کی سروسز ہسپتال آمد
لاہور (نمایندہ خصوصی)قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نےسروسز ہسپتال کا دورہ کیا ۔
سروسز ہسپتال میں قائم مقام گورنر کا کزن زیر علاج ہے,قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے اپنے کزن ملک ریاض احمد کی عیادت کی,ملک ریاض احمد کو مثانے کی تکلیف ہے,قائم مقام گورنر کا استقبال ایم ایس سروسز اور پرنسپل سمز نے کیا,ایم ایس سروسز ڈاکٹر عابد غوری اور پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور نے قائم مقام گورنر کو ان کے کزن کی صحت کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔