تور ڈھیر،پولیس نے دوہرے اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا

تور ڈھیر،پولیس نے دوہرے اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            صوابی (بیورو رپورٹ) تورڈھیر پولیس نے دوہرے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا ملزم ماموں اور ممانی کا قاتل نکل ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یکم جولائی کو  مسمی  صاحب بادشاہ نے تھانہ تورڈھیر میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور مسماۃ(گ) موٹرسائیکل جارہے تھے کہ بمقام پیروز پور نزد میاں ڈھنڈ لار مقبرہ میں مسمیان عمران اور یاسر نموردار ہوکر ہم دونوں پراسلحہ آتشین سے فائرنگ کھول دی جسکے نتیجے  زوجہ مسماۃ(گ) لگ کر موقع پر جاں بحق ہوئی جبکہ میں مدعی خود زخمی ہوا،اس کیس کے حوالے سے  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان نے اصل حقائق کو سامنے لانے اور اصل ملزم/ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاسک سونپا،جس پر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی ملک محمد فیاض خان کے سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان کے قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر منصف خان معہ تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے معلوم ہوا کہ مسماۃ(گ) کی قتل مدعی نے خود کی ہے تاہم ڈرامہ رچاء کر غلط دعویداری کرکے جھوٹے ایف آئی آر درج کی تھی۔جس پر ایس ایچ او منصف خان معہ پولیس ٹیم نے کامیاب چھاپہ زنی کرکے ملزم صاحب بادشاہ سکنہ جلبئی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کیا گیا،دوران تفتیش ملزم نے سارے راز اگل دئیے۔جنہوں نے پہلے ماموں کو قتل کرکے اسکے بیوی کو بھگا کرکے اس کے ساتھ نکاح کروائی بعد میں بیوی کو قتل کرکے خود کو بچانے کی خاطر غلط دعویداری کی۔مزید تفتیش شروع ہے۔