علی امین گنڈاپور بڑھکیں نہ ماریں،پرویز خٹک کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےبیان پر ردعمل

علی امین گنڈاپور بڑھکیں نہ ماریں،پرویز خٹک کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ...
علی امین گنڈاپور بڑھکیں نہ ماریں،پرویز خٹک کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےبیان پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بڑھکیں نہ ماریں،میں علی امین کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پرویز خٹک کا کہناتھا کہ نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے،ان کا کہناتھا کہ میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اب بھی نیب نوٹس پر عدالت جاؤں گا،انکا کہناتھا کہ  نوٹس دے کر بلایا جاتا ہے، نہ پہلے مرضی سے پیش ہوا، نہ اب مرضی سے جا رہا ہوں،پرویز خٹک نے کہاکہ کسی کے خلاف نہیں وفاقی کابینہ اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے،علی امین بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔