علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر 15 دن کی بچی زندہ دفن کرنے والا باپ گرفتار

علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر 15 دن کی بچی زندہ دفن کرنے والا باپ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہروفیروز(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرو فیروز میں والد نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کردیا۔افسوسناک واقعہ تھاروشاہ کے نواحی گاؤں فوٹوراجپر میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر والد نے 15 دن کی بچی کو زندہ دفن کردیا۔ملزم مچھر راجپر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بچی پیدائش کے بعد سے بیمار تھی اور خون کی کمی کا شکار تھی، علاج کے پیسے نہ ہونے کے باعث بچی کو زندہ دفن کیا، مجھ سے غلطی ہوگئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ 25 روزقبل پیش آیا تھا، سوشل میڈیا سے واقعہ کا علم ہوا، عدالت کے احکامات کے بعد قبرکشائی ہوگئی۔