انقلاب یا شہادت دو ہی منزلیں ہیں ،پاکستانی عوام سے ملاقات میں چند دن باقی ہیں :طاہر القادری

انقلاب یا شہادت دو ہی منزلیں ہیں ،پاکستانی عوام سے ملاقات میں چند دن باقی ہیں ...
انقلاب یا شہادت دو ہی منزلیں ہیں ،پاکستانی عوام سے ملاقات میں چند دن باقی ہیں :طاہر القادری
کیپشن: tahir

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے بانی ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب یا شہادت میری دو ہی منزلیں ہیں ، پاکستانی عوام سے ملاقات میں بس چند دن باقی رہ گئے ہیں ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاکہ سبز انقلاب میری زندگی کا مقصد ہے ،جس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا،میرے پاکستان آنے میں صرف چند روز باقی ہیں ، پاکستان پہنچنے کے بعد یا تو انقلاب لے کر آوں یا شہادت کا جام پیوں گا ، اس بار خالی ہاتھ واپسی نہیں ہوگی ۔تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ ہمارا 10نکاتی ایجنڈا غریب کا مقدر بدل دے گا،روز گار کے مواقع پیدا کریں گے ، بیروز گاروں کو وظائف دیں گے ،طاہر القادری کہا کہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں کو اپنی ہی فوج پر اعتماد نہیں رہا۔