بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستانی حکام کو پاک بھارت میچ میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی
دھرم شالہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی سیکیورٹی حکام کو 19مارچ کو ورلڈ کپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کر ا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی حکام کی ٹیم دھرم شالہ میں موجود ہے جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے پاکستانی حکام کو میچ کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کا وفد کل ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سے بھی ملاقات کرے گا ۔واضح رہے کہ انتہا پسند ہندوﺅں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں ہیں کہ وہ پاک بھارت میچ دھرم شالہ میں نہیں ہونے دیں گے ۔