”یہ ہیں وہ لڑکیاں جن کیساتھ اس کا چکر چل رہا ہے اور۔۔۔“ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے ”دھماکہ“ کر دیا، تمام تصاویر شیئر کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، دیکھ کر بھارتی حیران پریشان رہ گئے

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد شامی کی اہلیہ نے تشدد اور مختلف خواتین کیساتھ رنگ رلیاں منانے کے الزام عائد کرنے کے بعد ان تمام لڑکیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہیں جن کیساتھ اپنے شوہر کی جانب سے تعلقات قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔محمد شامی کی اہلیہ نے اپنے شوہر سے باتیں کرنے والی کراچی کی لڑکی علیشبا کی تصاویر اور موبائل نمبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا، یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے؟ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے
انہوں نے سب سے پہلے مبینہ طور پر کراچی کی رہائشی علیشبا کی تصاویر اور اس کیساتھ اپنے شوہر کی گفتگو کے سکرین شاٹس اپ لوڈ کئے اور لکھا ”یہ علیشبا ہے، یہ پاکستان کے شہر کراچی میں رہتی ہے اور فحاشہ ہے۔ اس کا موبائل نمبر یہ ہے اور دیکھو یہ میرے شوہر کیساتھ کیسی باتیں کرتی ہے۔ میرے فیس بک کے دوستو! اس نے شرم اور حیاءبیچ دی ہے۔“
اس کے بعد انہوں نے ناگ پور کی ایک لڑکی ’منجو مشرا‘ کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور مذکورہ لڑکی کو ناگن قرار دیتے ہوئے لکھا ”دیکھو! مردوں کیساتھ کیسے باتیں کرتی ہے ناگ پور کی ناگن، یہ اس کا موبائل نمبر ہے اور اس نے اتنی سی عمر میں ہی شرم و حیاءبیچ دی ہے۔ مرد ہے میرا شوہر کرکٹر، فاسٹ باﺅلر، مشہور شخصیات محمد شامی۔۔۔“
اس کے بعد انہوں نے سامبا کی رہائشی ’شبناز‘ نامی لڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”یہ شبناز ہے جو سامبا میں رہتی ہے۔ یہ بھی محمد شامی کی گرل فرینڈ ہے۔“
واضح رہے کہ محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے اپنے شوہر پر جسمانی تشدد اور مختلف لڑکیوں کیساتھ تعلقات قائم کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد شامی اور اس کے گھر والے گزشتہ دو سال سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور جان سے مارنے کی کوشش بھی کر چکے ہیں۔