بدین میں حیدرآباد شاہراہ پرٹریفک حادثہ،3افرادجاں بحق،4زخمی
بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن)بدین میں ٹریفک حادثہ میں 3افرادجاں بحق اور4زخمی ہو گئے،زخمیوں اورلاشوں کوانڈس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدین میں حیدرآباد شاہراہ پرٹریفک حادثہ میں 3افرادجاں بحق اور4زخمی ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی،زخمیوں اورلاشوں کوانڈس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔