کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی بیٹی کے ہمراہ نئی خوبصورت تصاویر وائرل
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جوڑی کنول آفتاب اور ذولقرنین سکندر کی بیٹی کے ہمراہ شادی کے فنکشن پر سفید رنگ کے لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل ہو گئیں۔
حال ہی میں معروف ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔تصاویر میں معروف ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین کو بیٹی کے ہمراہ کسی شادی کے فنکش پر دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں ماں اور بیٹی دونوں سفید لباس میں نہایت خوبصورت اور دلکش لگ رہی ہیں جبکہ ذوالقرنین کو سیاہ لباس مین ملبوس دیکھا جا سکتاہے۔تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی کے نکاح کے موقع کی تصاویر ہیں۔
View this post on Instagram
کنول نے اپنے انسٹاگرام ایک ویڈیو بھی شیئر کی جسے میں کنول آفتاب نے ایزل کو لے کر گھوم رہی ہیں ۔جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "میری جان"۔سوشل میڈیا صارفین اس خوبصورت جوڑے اور انکی بیٹی کی تصاویر کو خوب پسند کر رہے ہیں جبکہ خوبصورت تبصرے کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار بھی کر رہےہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین4ا کتوبر 2021 میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ انہیں اپنی پہلی اولاد یعنی بیٹی "ایزل" کی خوشخبری 30 نومبر 2022 کو ملی۔