مولانا فضل الرحمان نے کسی بھی کمیشن یا کمیٹی کو ماننے سے انکار کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہمیں کسی بھی قسم کی کمیٹی اور کمیشن قبول نہیں ہے ،حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے ، ہم ٹائم پاس کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیو زکے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا حکومت دوسے تین ماہ میں الیکشن کا اعلان کرے ، تحریک انصاف پھر جیتی تو پھر سڑکوں پر آجائیں گے ،ملک ان حالات کا متحمل نہیں تو ملک کوفارغ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی قسم کی کمیٹی اور کمیشن قبول نہیں ہے ،حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے ، ہم ٹائم پاس کررہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ حکومت کے یہ بیانات کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونگے صرف تسلیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم گولیاں بھی کھائیں گے اور شہادتیں بھی دیں گے ، گھبرارہے ہوتے تو اسلام آباد کارخ نہ کرتے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اب بندگلی میں آگئے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو ملک میں افراتفری ہوگی۔