’یہ عورت رات کو روز میرے پاس آتی ہے اور یہ کام کرنے کو کہتی ہے‘ ڈھائی سالہ بچے نے ایسی بات کہہ دی کہ سب گھر والے ہی خوفزدہ ہوگئے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک اڑھائی سالہ بچے نے اپنے بیڈروم میں جا کر سونے سے انکار کر دیا اور جب گھر والوں نے وجہ پوچھی تو اس نے ایسی بات بتائی کہ گھر والوں کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔ دی مرر کے مطابق اس بچے کی نانی نے میگزین سلیٹ (Slate)کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس نے قارئین سے مدد طلب کی ہے۔ خاتون نے لکھا ہے کہ میرے نواسے نے ایک دن اپنے بیڈروم میں جا کر سونے سے انکار کر دیا اور جب ہم نے اس سے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ” روزانہ رات کو ایک عورت میرے کمرے میں آتی ہے۔ “
خاتون لکھتی ہے کہ ”ہم نے بچے سے پوچھا کہ وہ عورت تمہیں کیا کہتی ہے تو اس نے بتایا کہ’اسے میرے کمرے سے کچھ چاہیے ہوتا ہے اور وہ کوئی چیز میرے پاﺅں پر رکھنا چاہتی ہے۔“ خاتون لکھتی ہے کہ میری بیٹی کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے اور اب وہ اپنے اس بیٹے کو الگ سونے اور خود سے ٹوائلٹ جانے کی عادت ڈال رہی ہے۔ میں جانتی ہوں کہ بچے کو اس عمر میں بھیانک خواب آتے ہیں۔ ماں سے الگ ہونے کے بعد وہ رات کو سوتے ہوئے ڈر جاتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہوتا کہ دو ہفتے تک وہ ایک ہی عورت کے خواب میں آنے کی بات کرے۔ یہ ایک غیرمعمولی صورتحال ہے اور ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اس سے کیسے نمٹیں۔“