قیامت کی نشانی؟ سوتیلے بیٹے کے ساتھ ناجائز تعلق ، خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر بیٹے سے شادی کرلی
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کا کوئی مذہب سوتیلی ماں کے ساتھ شادی کی اجازت نہیں دیتا لیکن روس میں ایک جوڑے نے یہ شرمناک قدم اٹھا کر دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
35 سالہ مرینا بالماشیوا نے اپنے 20 سالہ سوتیلے بیٹے ولادی میر وویا شاورین کے ساتھ شادی کی ہے۔ انہوں نے کچھ مہینے پہلے اپنے اس رشتے کو پبلک کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خاتون کے سابق شوہر ایلکس شاورین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اور بیوی کے درمیان ناجائز تعلقات اسی وقت قائم ہوگئے تھے جب وہ شادی شدہ تھے۔ انہیں اس بات کا تب پتا چلا جب دونوں میرے بیڈ روم میں جسمانی تعلق قائم کر رہے تھے۔
اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ شادی کرنے والی خاتون 11 سے 12 ہفتے کی حاملہ ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے الٹرا ساؤنڈ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس کی وجہ سے انہیں ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے۔