وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو ...
وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا سلوا(Mr. Manuel Frederico Pinheiro Da Silva) نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں فارن انویسٹرز کے لیے مراعاتی پیکج ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کے لئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں پرتگال کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے پائیدار اور مؤثر پلان طلب کر لیا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور ٹورازم کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پرتگال کے ساتھ سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کریں گے۔  پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول یقینی بنا یا گیا ہے۔

ملاقات میں پرتگال کے اعزازی قونصل افتخار فیروز،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات اور دیگر بھی موجود تھے۔