احتجاج کے دوران گرفتار ہونیوالے اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے پرو ڈکشن آرڈرز جاری
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کےسپیکر اسمبلی نے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ لیاقت علی اور رکن اسمبلی انورزیب کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر آئی جی اسلام آباد، آئی جی خیبرپختونخوا اور چیف سیکریٹری کو ارسال کیے جس میں دونوں اراکین کو بدھ 8 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کیلیے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پروڈکشن آرڈر میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی لیاقت علی اور انورزیب کی اسمبلی کے پانچویں سیشن کی ہر نشست میں موجودگی یقینی بنائی جائے، دونوں اراکین اسمبلی کو ہر نشست کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا جائے جو نشست کے اختتام پر انھیں واپس پولیس کے حوالے کریں گے۔