پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر ملک جاوید کی والدہ کے انتقال کے سلسلے میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
جدہ(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر نائب صدر ملک جاوید کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے وفات پا گئیں۔
اس سلسلے میں جدہ کے کبابش ہال میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیےایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا اس موقع پر قاری محمد آصف نے مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی - اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی مرکزی قیادت اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ جدہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے بھی شرکت کی ملک جاوید صاحب نے دکھ کی اس گھڑی میں تمام دوستوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئی کہا کہ والدین کے بچھر جانا ایک بڑا صدمہ ہوتا ہو اللہ تعالی برداشت کرنے اور سنبھلنے کی توفیق دے آمین۔ آخر میں موجود افراد نے فرداً فرداً تعزیت کی اور حوصلہ دیا#