ڈسکہ: معمولی تلخ کلامی پر بیوی نے فائر مار کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  ڈسکہ: معمولی تلخ کلامی پر بیوی نے فائر مار کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر بیوی نے فائر مار کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتاردیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ سبزی منڈی کے رہائشی50سالہ واجد شاہ کی اپنی دوسری بیوی زاہدی پروین کے ساتھ کسی با ت پر معمولی تلخ کلامی ہو ئی زاہد ہ پروین نے طیش میں آکر الماری سے پسٹل30بور نکال کر فائر مار کر اپنے خاوند واجد شاہ کو زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھانہ سٹی پولیس نے مقتول واجد شاہ کے بیٹے آفتاب حسین کی مدعیت میں اس کی سوتیلی والدہ زاہدی پروین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -