خیبرپختونخوا کے عوام محنتی و مہمان نواز ہیں، امریکی قونصل جنرل شا نتے مور

  خیبرپختونخوا کے عوام محنتی و مہمان نواز ہیں، امریکی قونصل جنرل شا نتے مور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)امریکی قونصل جنرل شا نتے مور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص پشاور کے لوگ محنتی، مخلص اور مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں، یہاں کی صوبائی و بلدیاتی حکومتوں کے ساتھ مختلف سیکٹرز میں کام کر کے خوشی محسوس کرتا ہوں، سابق گورنر حاجی غلام علی نے یو ایس ایمبیسی اور امریکی معاون اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مرجد ایریا کیعوام کیصحت و تعلیم پر توجو دینی چائیے، میئر پشاور کا کہنا ہے کہ میرٹ اور قواعد و ضوابط کی پاسداری ایسی پالیسیز ہیں جن پر سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل کار فرما رہے اور میرا بھی مشن یہی ہے کہ پشاور میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بلدیاتی نظام کو مضبوط تر بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق نگران صوبائی وزیر عدنان جلیل کی جانب سے امریکی قونصل جنرل شا نتے مور، سابق گورنر حاجی غلام علی کے اعزاز میں انکی رہائشگاہ پر دیے گئے عشائیے کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا گیا۔ مذکورہ بالہ شخصیات کو حاجی عدیل ہاس میں خوش آمدید کہا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت بالخصوص پشاور کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ سابق گورنر اور میئر پشاور سمیت سابق نگران صوبائی وزیر نے یو ایس ایمبیس اور یو ایس ایڈ سمیت امریکی معاون اداروں کے کردار کو سراہا اور شا نتے مور کا شکریہ ادا کیا۔ عشائیے میں امریکی مہمان کو پختونخوا اور پھولوں کے شہر پشاور کے روایتی کھانے پیش کیے گئے جن کے ذائقے اور میزبان کے خلوص کو انہوں نے خوب سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت اور معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے یو ایس ایمبیسی اپنا کردار اسی طرح نبھاتی رہے گی۔