نہ لانگ مارچ ہوگا اور نہ ہی دھرنا دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم قانون اور آئین کے مطابق اپناحق استعمال کر رہے ہیں، یہ جلسہ پر امن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا اورنہ دھرنا دیں گے۔
جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، ہم این او سی دینے پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور آئین کے مطابق اپنا حق استعمال کر رہے ہیں، یہ جلسہ پر امن ہوگا، نہ لانگ مارچ ہوگا اورنہ دھرنا دیں گے۔ ہمارا جلسہ مہنگائی اور لا قانونیت کے خلاف اور ملک اور عدلیہ کی آزادی کے لئے ہوگا، جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہو چکا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ اس جلسے میں شریک ہونگے، جلسے کی وجہ سے میں اڈیالہ جیل نہیں جا سکا لیکن سوموار کو بانی پی ٹی آئی سے ملوں گا۔