پشپا راج کے اداکار ’آلو ارجن ‘ 41برس کے ہو گئے ، ان کے پاس دنیا کی کون کونسی مہنگی چیزیں موجود ہیں ؟ جان کر آپ شاہ رخ اور سلمان خان کو بھول جائیں گے

پشپا راج کے اداکار ’آلو ارجن ‘ 41برس کے ہو گئے ، ان کے پاس دنیا کی کون کونسی ...
پشپا راج کے اداکار ’آلو ارجن ‘ 41برس کے ہو گئے ، ان کے پاس دنیا کی کون کونسی مہنگی چیزیں موجود ہیں ؟ جان کر آپ شاہ رخ اور سلمان خان کو بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے معروف اداکار ” آلو ارجن “ کی کامیابی اور شہرت بے شک بالی ووڈ کے سپر سٹارز کو برابر کی ٹکر دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم ’ پشپا راج ‘ نے فلم انڈسٹری میں بزنس اور شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کیئے ، اداکار آج 41 برس کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر فینز کو خوشخبری سناتے ہوئے پشپا راج کے دوسرے پارٹ کا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیاہے جس کے باعث مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
آلو ارجن کا شمار ساوتھ فلم انڈسٹر ی کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتاہے اور وہ تقریبا 30 کروڑ بھارتی روپے ایک فلم کے لیتے ہیں لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ پشپا راج کے دوسرے پارٹ کے وہ 100 کروڑ روپے چار ج کر رہے ہیں ۔اس سب کو سامنے رکھتے ہوئے اگر ہم آلو ارجن کی زندگی اور ان کی ملکیت میں موجود چیزوں کا جائزہ لیں تو وہ حیرانگی یقینی ہے ۔


اداکار کے پاس موجود 5 مہنگی اور لگژری ترین چیزوں پر نظر دوڑائی جائے تو ان میں سب سے پہلا نمبر ان کی خوبصورت ” وینیٹی وین “ ہے ،جس میں ٹیلی ویژن، فریج اور بے شمار سہولیات موجود ہیں، اداکار اکثر اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی وینیٹی وین میں آرام کرتے ہیں جس کی قیمت لگ بھگ 7 کروڑ روپے کے قریب ہے ۔

اس فہرست میں ان کا گھر بھی شامل ہے جو کہ حیدرآباد میں واقع ہے جس کی قیمت 100 کروڑ سے زائد ہے ،وہ گھر میں اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں، ان کی اہلیہ سنیہا ، بچے ارہا اور ایان بھی اسی گھر میں رہتے ہیں۔گھر میں سویمنگ پول ، ہوم تھیٹر ، پلے ایریا سمیت تمام لگژری سہولیات میسر ہیں ۔
آلو ارجن کے پاس گاڑیوں کی ایک بڑی کولیکشن بھی موجود ہے ، جن میں سے ایک مشہور زمانہ جیپ ” ہمر ایچ 2‘ ہے جو کہ تقریبا 75 لاکھ روپے تک کی ہے ، وہ گاڑی کے کافی دلدادہ ہیں۔
اس کے علاوہ ان کے پاس رینج روور سمیت دیگر مہنگی گاڑیاں بھی ہیں ، اداکار نے 2019 میں نئی رینج روور خریدی تھی جسے انہوں نے ” بیسٹ “ کا نام دیا ،جس کی قیمت تقریبا بھارتی 4 کرڑ روپے تک ہو سکتی ہے ۔اس کے علاوہ ان کے پاس گیراج میں جیگواربھی ہے جوکہ ایک کروڑ روپے سے زائد قیمت کی ہے۔
لگژری آئٹمز کی فہرست یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس میں اور بھی بہت سی چیزیں ہیں، اداکار اپنے ذاتی پرائیویٹ جیٹ کے مالک بھی ہیں، جس پر وہ عمومی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے بھی جاتے ہیں اور اس خصوصیت کے ساتھ وہ ان اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی جہاز رکھے ہوئے ہیں ۔


آلو ارجن کاروباری ذہن کے مالک ہیں اور انہوں نے اپنی سرمایہ کاری مختلف کاروباروں میں کر رکھی ہے ، وہ حیدرآباد میں ایک نائٹ کلب کے مالک بھی ہیں اس کے علاو ہ انہوں نے ہیلتھ کیئر سٹارٹ اپ میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔

مزید :

تفریح -