گریٹ کالی ویرات کوہلی کے پسندیدہ ریسلر

گریٹ کالی ویرات کوہلی کے پسندیدہ ریسلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دنیا بھر میں اپنی بہترین بلے بازی کی بناء4 پر جانے جاتے ہیں اور کروڑوں افراد ان کے پرستار ہیں، مگر وہ خود لگتا ہے کہ ریسلنگ کو پسند کرتے ہیں اور ان کا پسندیدہ ریسلر بھی کوئی اور نہیں گریٹ کھالی ہیں۔سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن گریٹ کھالی سے ویرات کوہلی کی ملاقات چھ اگست کو ہوئی اور انہوں نے ٹوئٹر پر اس کی تصاویر بھی شیئر کیں۔انہوں نے ٹوئیٹ میں لکھا 'گریٹ کھالی سے ملنا اچھا لگا، وہ زبردست شخص ہیں'۔ایک صارف نے دونوں کے چہرے بدل کر لکھا 'پہلی تصویر ریسلنگ رنگ میں، دوسری تصویر کرکٹ فیلڈ میں'۔ایک نے تبصرہ کیا ' میری تنخواہ، اتنی جو مجھے ملتی ہے بمقابلہ جتنی میں چاہتا ہوں'۔ایک صارف نے اس کا موازنہ اپنے امتحانی نمبروں سے کیا۔ایک کے خیال میں یہ اس کی اور والدین کی توقعات کی عکاسی کرنے والی تصویر ہے۔