حکو مت چھو ٹے تاجروں پر ظا لمانہ ٹیکس ایس آر او واپس لے، میا ں سلیم

حکو مت چھو ٹے تاجروں پر ظا لمانہ ٹیکس ایس آر او واپس لے، میا ں سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکر ٹر ی میا ں سلیم نے ایف بی آر کو با آور کر وایا ہے کہ ایس آ ر او 608کے معا ملے پر لاہور سمیت ملک بھر کی تاجر بر ادری ایک پلیٹ فار م پر متحد ہو چکے ہیں اگر حکو مت وقت نے چھو ٹے تاجروں پر لگا یا جانے والا ظا لمانہ ٹیکس ایس آر او واپس نہ لیا تو ملک گیر احتجا جی تحریک اور ہڑتال کا اعلا ن کیا جا ئے گا ۔ میا ں سلیم نے کہا کہ ابھی تک تا جر بر ادر ی کو اعتما د میں لینے کے لیے حکو مت نے کو ئی کمیٹی تشکیل نہ دی ہے اور نہ ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جا نب سے ایس آر او پر کو ئی واضح بیا ن سامنے آیا ہے انھو ں نے کہا کہ اگر حکو مت نے ایس آر او کو نہ لگا نے کا اعلا ن جلد نہ کیا تو تاجر اپنے حقو ق کے لیے سڑکو ں پر نکل آئیں گے ۔انھو ں نے کہا کہ ایس آر او جاری کر نا کسی بھی حکو مت کی کمزوری ظاہر کر تا ہے کیو نکہ یہ قانو ن کا حصہ نہیں ہوتا ۔انھو ں نے کہا کہ تاجر برادری کسی صورت اپنا معا شی قتل نہیں ہو نے دیں گی ۔مسلم لیگ ن کی حکو مت کو چا ئیے کہ تاجر بر ادری کو اپنا با زو بنا ئیں تاجر برادر ی ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن بیورو کر یسی تاجروں کو نئی الجھنو ں میں ڈال کر حکو مت اور تاجر بر ادری میں فا صلے بڑھا رہی ہے جس کا نقصان حکو مت کو ہو رہا ہے۔