علیم خان کی گرفتاری ثبوت، نیب آزاد، حکومت کسی کے کام میں مداخلت نہیں کر رہی

علیم خان کی گرفتاری ثبوت، نیب آزاد، حکومت کسی کے کام میں مداخلت نہیں کر رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عمر ڈار نے کہا ہے نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور اپنے قوانین کے مطابق کام کررہا ہے حکومت کا پہلے دن سے یہی موقف ہے اور آج بھی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس ادارے کی آزادی کا اندازہ اسی بات سے لگا لیں اس نے پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے ،حالانکہ اپوزیشن اسی اد ا رے کو بنیاد بنا کر حکومت پر تنقید کررہی تھی لیکن آج یہ بات واضح ہو گئی ہے نیب سمیت ملک کا ہر ادارہ حکومتی دباؤ سے آزاد ہے اور حکومت کسی بھی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کررہی ہے۔
عمر ڈار

مزید :

صفحہ آخر -