جیکب آباد کے7گھوسٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ بند، 2ڈاکٹروں کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف

جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد کے7گھوسٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ بند کردی گئی جبکہ 2ڈاکٹروں کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو برسوں سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے، اس کے علاوہ 35گھوسٹ ڈاکٹرز کی فہرست تیار کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ صحت میں برسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹرس و عملے کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ڈی ایچ اوجیکب آباد ڈاکٹرسراج احمد سہتو نے سات ڈاکٹرس کی تنخواہیں بند کردی ہیں ایک خاتون ڈاکٹر سمیت سات مرد ڈاکٹر شامل ہیں ، ان میں دو ڈاکٹرس کے بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ ضلع کے مختلف بی ایچ یو ز ، آر ایچ سی اور دیگر صحت مراکز میں مقرربرسوں سے ڈیوٹی نہ کرنے والے 35سے زائد گھوسٹ ڈاکٹرس کی فہرست تیار کی گئی ہے مذکورہ ڈاکٹرس سرکاری ڈیوٹی کرنے کے بجائے دیگر شہریوں میں نجی کلینک چلا رہے ہیں ۔
رابطے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سراج احمد سہتو نے سات گھوسٹ ڈاکٹرس کی تنخواہ بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دیگر گھوسٹ عملے کو شوکاز جاری کئے ہیں جو سینکڑوں میں ہیں ڈیوٹی کے پابند نہ ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔