جیکب آباد ‘ سود خوروں کی زیادتیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے لیکچرار کے لواحقین پر صلح کیلئے دبائو ‘ قافلہ گھر پہنچ گیا 

جیکب آباد ‘ سود خوروں کی زیادتیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے لیکچرار کے ...
جیکب آباد ‘ سود خوروں کی زیادتیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے لیکچرار کے لواحقین پر صلح کیلئے دبائو ‘ قافلہ گھر پہنچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد میں سود خوروں کی زیادتیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے لیکچرار کو لواحقین پر صلح کے لئے دبائو ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور منت سماجت قافلہ گھر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سود خوروں کے ظلم و زیادتیوں سے تنگ ہوکر خودکشی کرنے والے لیکچرار انور پہنیار کے ورثہ کو منانے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں لیکچرا رکے لواحقین کے فیملی لائن میں واقع گھر پر گزشتہ روز خودکشی کرنے والے لیکچرار کے کیس میں نامزد سو دخوروں کے ورثاء  شاہد شاہ کی قیادت میں منت سماجت قافلہ لیکر پہنچے،  قافلے میں شامل افراد کی جانب سے لیکچرار کے ورثا پر نجی طور پر مسئلے کے حل کے لئے دبائو ڈالا گیا۔

لیکچرار کے سالے وقاص پہنیار نے رابطے پر بتایا کہ سود خوروں کے ورثا شاہد شا ہ کے ساتھ منت سماجت قافلہ لیکر آئے تھے جنہوں نے نجی طور پر فیصلہ کرنے کے لئے کہاں انہیں واپس کردیا ہے ،لیکچرار انوار پہنیار کی خودکشی کے واقع کے بعد ایس ایس پی صدام خاصخیلی نے ضلع میں تمام سود خوروں کی تصاویر کے ساتھ فہرست بنا کر شہر کے چوراہوں پر لگانے کا اعلان کیا تھا ، فہرست میں شامل بااثروں کے نام ہونے کے باعث ایس ایس پی پر دبائو ڈالا گیا جس کے بعد سود خوروں کی فہرست جاری کرنے کا معاملہ سرد خانے کی نذر کردیا گیا ہے۔

خودکشی کرنے والے لیکچرار کے قتل کا کیس زوجہ کی مدعیت میں ممتاز عرف عدنان سندھی،لالا ظہور پٹھان اور یونس چکھڑو پر درج کیا گیا تھا جس میں سے صرف ایک ملزم یونس گرفتارہے جبکہ دیگر دو ملزمان مفرور ہیں تینوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست لاڑکانہ ہائی کورٹ سمیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسترد کردی ہے ۔