بوریوالا: نذیر احمد جٹ، عائشہ نذیر جٹ ڈاکٹر عارفہ نذیر کے کاغذات منظور
بورےوالا(تحصیل رپورٹر)الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے چوہدری نذیر جٹ اور انکی دونوں بیٹیوں کے کاغزات نامزدگی منظور کرلئے، این اے 156,157، پی پی229 اور پی پی 230کے لئے کاغزات بحال ہوئے، آراوز نے تجویز اور تائید کنندہ نہ پہنچنے پر کاغذات (بقیہ نمبر16صفحہ7پر )
مسترد کر دئیے تھے،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے حلقہ این اے 156 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری نذیر احمد جٹ، عائشہ نذیر جٹ، ڈاکٹرعارفہ نذیر جٹ، این اے 157سے ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ، پی پی229سےعائشہ نذیر جٹ اور ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ کے کاغذات نامزدگی سکروٹنی کے وقت انکے تجویز اور تائید کنندہ نہ پہنچنے پر کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے۔