سوات: دارالامان سے پیشی پر آئی ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا

سوات: دارالامان سے پیشی پر آئی ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا
سوات: دارالامان سے پیشی پر آئی ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)    سوات میں دارالامان سے پیشی پر عدالت آنے والی خاتون کو اس کے بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
 ڈان نیوز  نے   پولیس کے حوالے سے بتایاکہ بیٹے نے عدالت پیشی کے لیے آئی ماں پر فائرنگ کردی، خاتون موقع پر دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم بیٹے رومل خان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون دارلا امان سے عدالت پیشی کے لیے آئی تھی، ملزم نے غیرت کا جواز بناکر اپنی ماں کو قتل کر ڈالا، پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔