ساہیوال میں سی آئی اے کے 2 کانسٹیبلز کو گرفتار کر لیا گیا، کس کی سہولت کاری کر رہے تھے؟
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساہیوال میں سی آئی اے کے 2 کانسٹیبلز کو گرفتار کر لیا گیا، اشتہاری ملزم کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کانسٹیبل نور احمد اور غلام حسین نے پولیس کے ریڈ کرنے سے پہلے اشتہاری کو مخبری کر دی جس پر وہ فرار ہو گیا، کانسٹیبلز نے اشتہاری ملزم کو واٹس ایپ کال کے ذریعے فرار ہونے کا کہا۔
ڈی پی او ساہیوال کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس نے دونوں کانسٹیبلز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔