' میں ٹیم میں خود کو پھنسا ہوا محسوس کرتا تھا اور اسی لیے ٹیم چھوڑ کر یہاں آیا ہوں، احمد شہزاد دوران پروگرام جذباتی ہو گئے

' میں ٹیم میں خود کو پھنسا ہوا محسوس کرتا تھا اور اسی لیے ٹیم چھوڑ کر یہاں آیا ...
' میں ٹیم میں خود کو پھنسا ہوا محسوس کرتا تھا اور اسی لیے ٹیم چھوڑ کر یہاں آیا ہوں، احمد شہزاد دوران پروگرام جذباتی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں ٹیم میں خود کو پھنسا ہوا محسوس کرتا تھا اور اسی لیے ٹیم چھوڑ کر یہاں آیا ہوں۔’ہارنا منع ہے‘ میں شو کے میزبان تابش ہاشمی کے سوال پر  احمد شہزاد جذباتی ہوگئے، انہوں نے ٹیم کو حاصل ہونے والی پے در پے ناکامیوں کی گنتی اور ان پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب اس نئی ٹیم میں نہیں آنا ہے، میں ٹیم میں خود کو پھنسا ہوا محسوس کرتا تھا اور اسی لیے ٹیم چھوڑ کر یہاں آیا ہوں۔احمد شہزاد نے کہا کہ کسی کا دل نہیں کرتا کہ اپنا کریئر چھوڑے، میرے سات سال ابھی باقی تھے مگر میرا وہاں ایک منٹ دل نہیں لگ رہا تھا۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اب آپ کی کرکٹ مر چکی ہے، اس اسٹیج سے کرکٹ کو اٹھانا کسی بہت بڑے معجزے کا کام ہے، حقیقت یہ ہے کہ آپ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کچھ نہیں رکھا ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Expert Opinion -