تیز ہوائیں ، دشوار راستے ، مالاکنڈ کے باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ مزید پھیل گئی

تیز ہوائیں ، دشوار راستے ، مالاکنڈ کے باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ مزید پھیل ...
تیز ہوائیں ، دشوار راستے ، مالاکنڈ کے باٹا پہاڑی جنگل میں لگی آگ مزید پھیل گئی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مالاکنڈ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مالاکنڈ میں باٹا پہاڑی جنگل میں گزشتہ2 روز سے لگی آگ مزید پھیل گئی، بے قابو آگ نے تقریباً 8 کلو میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ 

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  آگ سے جنگلی حیات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایف سی اہلکار، ریسکیو عملہ اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔