اورکزئی ایجنسی، این اے 39 کے 2 پولنگ سٹیشنز پر ضمنی انتخاب، غازی گلاب جمال 554 ووٹ لے کر کامیاب

اورکزئی ایجنسی، این اے 39 کے 2 پولنگ سٹیشنز پر ضمنی انتخاب، غازی گلاب جمال 554 ...
اورکزئی ایجنسی، این اے 39 کے 2 پولنگ سٹیشنز پر ضمنی انتخاب، غازی گلاب جمال 554 ووٹ لے کر کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اورکزئی(آن لائن) اورکزئی ایجنسی حلقہ این اے 39کے دو پولنگ سٹیشن 12اور 13کے ضمنی انتخابات میں ڈاکٹر غازی گلاب جمال 554ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار طاہر اقبال 3ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید جواد حسین 2ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے اتوار کے روز 6مارچ ری پولنگ گورنمنٹ ہائی سکول محمد خواجہ میں ہوئی اورکزئی ایجنسی حلقہ این اے 39میں عام انتخابات کے دوران دوسرے نمبر پر آنے والے سابق ایم این اے پیپلز پارٹی کے امیدوار جواد حسین نے ہائی کورٹ میں اعتراض جمع کیا تھا کہ ان دو پولنگ اسٹیشوں 12اور 13میں ووٹوں کی گنتی اور پولنگ کا عمل صحیح طریقے سے نہیں ہوا ہے ان دو پولنگ سٹیشون پر دوبارہ انتخابات کرائے جائے جس کی روشنی میں پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے ان دو پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کے احکامات جاری کئے تھے۔

مزید :

اورکزئی -