مسلح ڈاکوؤں کی خواتین سمیت 9 اساتذہ کو اغواء کرنے کی کوشش

جیکب آباد (آئی این پی)جیکب آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے سکول جانے والی اساتذہ کی وین پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سیکشن کی حدود میں ڈاکوؤں نے خواتین سمیت 9 اساتذہ کو اغوا ءکرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ڈاکوؤں کی اساتذہ کو اغواءکرنے کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں اساتذہ اور ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔وین میں سوار خواتین سمیت 9 اساتذہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تو موقع پر موجود لوگوں نے مزاحمت کی جس پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔