آئرلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا 

آئرلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا 
آئرلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئرلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ، 15 رکنی سکواڈ کی قیادت پال سٹرنگ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم آئرلینڈ کے ساتھ ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ڈبلن پہنچ چکی ہے جہاں پہلا میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا ۔

آئرلینڈٖ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں تجربہ کار جارج ڈاک ریل اور بلبائرن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔مارک ایڈائر، روس ایڈ ائر، کرٹس کیمپہر اور گیراتھ ڈیلنے کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی ،نیل روک، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ٹکر بھی ورلڈکپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم میں منتخب ہوئے ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ، پاکسان، بھارت، امریکا اور کینیڈا کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

قومی -