سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف وکلا ءکا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف وکلا ءکا ...
سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف وکلا ءکا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف سراپا احتجاج  وکلاء اور پولیس میں تصادم ہو گیا،پولیس نے 50سے زائد وکلا کو حراست میں لے لیا۔جھڑپوں میں ایک ایس پی اور 2ایس ایچ او زخمی ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز "کے مطابق سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے پر وکلاء نے جی پی او چوک لاہور میں احتجاج کیا اور  پولیس پر پتھراؤکیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی میں لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی ہے،وکلا ءنے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی،تاہم پولیس نے مظاہرہ کرنے والے ایک وکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بیریئرلگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بند کر دیا،پولیس کی جانب سے وکلاء مظاہرین کیخلاف واٹر کینن کا استعمال بھی کیاگیا،پولیس اور وکلا ءمیں تصادم کے باعث متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔