پی ایس ایل میں کون کو ن غیرملکی کھلاڑی آسکتاہے ، حکمت عملی تیار

پی ایس ایل میں کون کو ن غیرملکی کھلاڑی آسکتاہے ، حکمت عملی تیار
پی ایس ایل میں کون کو ن غیرملکی کھلاڑی آسکتاہے ، حکمت عملی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز نے رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں پر غور کیا ہے، آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں سے آئندہ سال سب سے پہلے رابطہ کیا جائے گا۔پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئندہ سال آئی پی ایل کی تاریخوں کے ٹکراو کے باعث غیرملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے حکمت عملی بنارہا ہے، ابتدائی لسٹ میں سٹیو سمتھ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز کا نام شامل ہے۔ذرائع کے مطابق عادل راشد، بین ڈکٹ، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، سیم بلنگز، جو روٹ، ٹم ساودی، فن ایلن، کائیل جیمیسن، ایڈم ملن، اش سودھی، رسی وینڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریزا ہینڈرکس اور جیسن ہولڈر ابتدائی لسٹ میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور فرنچائزز پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پر بات کریں گے۔

مزید :

PSL -