10 سال سے آمدن کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے بیورو کریٹس کو مراسلہ بھیج دیا گیا ، کیا ہدایت کی گئی؟

10 سال سے آمدن کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے بیورو کریٹس کو مراسلہ بھیج دیا ...
 10 سال سے آمدن کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے بیورو کریٹس کو مراسلہ بھیج دیا گیا ، کیا ہدایت کی گئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (خصوصی رپورٹ )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزشتہ 10 سال سے اپنی آمدن کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے بیورو کریٹس کو مراسلہ لکھ دیا جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15دن کے اندر 2013سے2023تک کے گوشوارے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں جمع کرائیں.

 "جنگ " کے مطابق ڈپٹی سعید احمد ملک نےیہ مؤقف اختیار کیا کہ دفتری مصر وفیات کی وجہ سے تاخیر ہو ئی تھی لیکن آج ہی انہوں نے اپنی آمدن اور اثاثوں کے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں۔

 سیکشن افسر ڈسپلن ونگ ثانیہ سعید کی جانب سے 6مئی 2014 کو لکھے گئے خط میں ڈپٹی سیکر ٹری وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات سعید احمد ملک کو لکھے گئے مراسلہ میں ان کی توجہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ )رولز 1964 کے رول 12 کی جانب دلائی گئی ہے جس کا تقاضا ہے کہ ہر سرکا ری ملازم کو اپنی آ مدن اور اثاثوں کا گوشوارہ متعین پرفارمے کے مطابق ہر مالی سال کے اختتام پر جمع کرانا چاہیے۔