بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے،جج اے ٹی سی کابیرسٹر سلمان صفدر سے مکالمہ

بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے،جج ...
بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے،جج اے ٹی سی کابیرسٹر سلمان صفدر سے مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ 9مئی اور مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں،بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق سانحہ 9مئی اور مسلم لیگ( ن) کا آفس جلانے سمیت 4مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں،بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے بیانیہ اپنایاکہ اگرگرفتاری ہو تو یہ سب کچھ کرنا ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

عدالت نے کہا  کہ آج پراسیکیوٹرجنرل فرہاد علی شاہ نے دلائل مکمل کیے ہیں۔