ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر ایک موقع پر 37پیسے کی کمی سے 277روپے 57پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 21پیسے کی کمی سے 277روپے 73پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 14پیسے کی کمی سے 278روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

مزید :

بزنس -