سندھ تقسیم نہیں ہونے دیں گے:عمران خان

سندھ تقسیم نہیں ہونے دیں گے:عمران خان
سندھ تقسیم نہیں ہونے دیں گے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادی سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈینس کے ذریعے صوبے کی عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کے حق میں ہیں لیکن پیپلزپارٹی اور اتحادیوں جس طریقے یہ آرڈیننس جاری کیا ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ کیونکہ پیپلزپارٹی بلدیاتی آرڈیننس کو سیاسی لالچ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی اس سیاسی شعبدہ بازی کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک صوبے میں بیک وقت تین قسم کا بلدیاتی نظام عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ تحریک انصاف کے چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت سندھ لوکل گورنمٹ آرڈینس کے حوالے سے سینئر آئینی اور قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کر رہی ہے اور عوامی امنگوں کے خلاف کسی بھی قسم کا نظام قابل قبول نہیں ہوگا۔ جس میں ذاتی مفادات کو عوامی امنگوں پر ترجیح دی گئی ہو ۔

مزید :

قومی -