مچنی میں نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم حملہ ، خاتون جاں بحق
مہمند ایجنسی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مہمند ایجنسی کے علاقے مچنی میں نامعلوم افرادنے گھر پر دستی بم سے حملہ کر دیااور جوابی فائرنگ سے فرار ہو گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مچنی میں ایک گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔حملے کے بعد ملزمان نے فائرنگ بھی کی اور جوابی فائرنگ سے فرار ہو گئے ۔
پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیںتاہم واقعہ درینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جس کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔