ایک کروڑ روپے کی لاگت سے خیبرپختونخوا حکومت نے کرک میں ڈیم تعمیر کردکھایا لیکن یہ اب کس حال میں ہے؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کی سابق حکومت کی جانب سے کرک میں 6 ماہ پہلے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا ڈیم بارش کے پانی میں بہہ گیا،ایک کروڑ کی لاگت سے بنائے گئے ڈیم کا نام ونشان بھی نہیں رہا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے صوبے میں تقریباً 4 ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی،کرک میں بنایا گیا ڈیم بارش کے پانی کا بہاؤ برداشت نہ کرسکا اور زمین بوس ہوگیا، ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرڈیم کا نام و نشان بھی باقی نہیں ہے، اہل علاقہ نے ڈیم کی تعمیر کے معاملے پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیرمیں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس بنا پر ڈیم بارش میں بہہ گیا ہے، ڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا، اس کام میں جو بھی افراد ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے سابقہ حکومت میں یہ اعلان کیاتھا کہ پورے خیبر پختونخواہ میں 300 ڈیمز بنائے جائیں گے ۔ ویڈیو دیکھئے