’میں دوسری خواتین کے ساتھ اپنی بیوی سے بے وفائی کرتا ہوں، میری بیوی کو پتہ چلتا ہے نہ ان کے شوہروں کو‘ نعمان اعجاز کے شرمناک انکشاف نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

’میں دوسری خواتین کے ساتھ اپنی بیوی سے بے وفائی کرتا ہوں، میری بیوی کو پتہ ...
’میں دوسری خواتین کے ساتھ اپنی بیوی سے بے وفائی کرتا ہوں، میری بیوی کو پتہ چلتا ہے نہ ان کے شوہروں کو‘ نعمان اعجاز کے شرمناک انکشاف نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی غیرعورت کے ساتھ کسی شادی شدہ مرد کا تعلق ہو تو وہ خود کو بھی اس کی بھنک نہیں پڑنے دیتا لیکن معروف اداکار نعمان اعجاز نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے معاشقوں اور بیوی کے ساتھ بے وفائی کے متعلق ایسا اعتراف کر ڈالا ہے کہ سننے والے کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے۔ ویب سائٹ نیادور کے مطابق نعمان اعجاز گزشتہ دنوں معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر کے پروگرام میں شریک تھے۔ دوران انٹرویو نعمان اعجاز نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کئی بار بے وفائی کر چکے ہیں۔ وہ دوسری خواتین کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ ڈیٹنگ بھی کرتے ہیں۔
نعمان اعجاز کے اس بے باک اعتراف پر عفت عمر نے حیرت سے پوچھا کہ کبھی پکڑے نہیں گئے تو نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ ”میں بہت ذہین آدمی ہوں اور کبھی اپنی بیوی کو اپنے کسی معاشقے کے بارے میں پتا نہیں چلنے دیتا۔ یہی نہیں بلکہ ان خواتین کے شوہروں کو پتا نہیں چلتا جن کے ساتھ میرا معاشقہ چل رہا ہوتا ہے۔“ 

مزید :

تفریح -