PUBG Mobile کھیلنے والوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم پب جی PUBG کی نئی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے جو 8 ستمبر سے دنیا بھر کے صارفین کیلئے فراہم ہو چکی ہے اور اس میں مشہور زمانہ میپ ”ایرینجل“ کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پب جی موبائل گیم 1.0 کی نئی اپ ڈیٹ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین باآسانی پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ پب جی انتظامیہ کی جانب سے مشہور زمانہ میپ ’ایرینجل‘ کو نئے گرافکس کے ساتھ پیش کیا گیا جبکہ اسلحہ اور ایمونیشن سمیت ’چیئرپارک‘ کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، علاوہ ازیں لیوک نامی میپ کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس کا تقاضہ کئی روز سے صارفین کررہے تھے۔
Welcome to New Erangel! ????️
— PUBG MOBILE (@PUBGMOBILE) September 6, 2020
Enjoy the guided tour of the updated Erangel map! ???? https://t.co/O5Q4sryFFg pic.twitter.com/IIlRXIXdUK
گیم پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے آئندہ ہفتے ہالی وین انفیکشن موڈ کی اپ ڈیٹ بھی جاری کی جائے گی۔ نئی اپ ڈیٹس کی فائل کا سائز اینڈرائیڈ سسٹم کیلئے ڈیڑھ جی بی جبکہ آئی او ایس صارفین کیلئے ایک جی بی ہے۔
دوسری جانب کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ گیم کھیلنے والے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سے سب سے زیادہ تعداد 5 کروڑ بھارت سے ہے۔ اس گیم کے مرکزی موڈ میں 4,4 افراد پر مشتمل 25 ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں اور آپس میں مقابلہ کرتی ہیں۔
تمام ٹیمیں جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں اور آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔