جے شا ہ کے کارنامے ، ایشیا کپ کولمبو میں کرانے پر سنیل گواسکر بھی پھٹ پڑے ، کڑی تنقید کردی

جے شا ہ کے کارنامے ، ایشیا کپ کولمبو میں کرانے پر سنیل گواسکر بھی پھٹ پڑے ، ...
جے شا ہ کے کارنامے ، ایشیا کپ کولمبو میں کرانے پر سنیل گواسکر بھی پھٹ پڑے ، کڑی تنقید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کرکٹرز سنیل گواسکر  نے ایشیا کپ کولمبو میں کرانے پر سخت تنقید کی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ اس بات کی حقیقت جاننا بہت ضروری ہے کہ میچز ہمبنٹوٹا کیوں شفٹ نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ تاثر دیا گیا ہے کہ پلیئرز ہمبنٹوٹا نہیں جانا چاہتے تھے، اب صرف امید ہی کر سکتے ہیں کہ میچز بارش سے متاثر نہ ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پتا لگانا ہوگا کہ خراب موسم کے باوجود کولمبو میں ہی میچز کیوں رکھے گئے، پلیئرز کا سکون اہم ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ کھلاڑی کرکٹ کھیلیں۔بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ایشیا کپ میں ہر کوئی ورلڈ کپ سے قبل اپنا کامبی نیشن دیکھ سکتا ہے، پلیئرز کو بھی سمجھنا ہوگا کہ اگر ایک دو روز زیادہ سہولیات والی جگہ نہیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔سنیل گواسکر نے کہا کہ کھلاڑی میچ کے لیے پورا ماہ تیاری کرتے ہیں، اگر دو روز کم وسائل سے ٹریننگ کرنا پڑی تو کیا ہوا؟