جنوبی وزیرستان میں دھماکہ،قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ،قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق
جنوبی وزیرستان میں دھماکہ،قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق جبکہ ملک جمیل سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق دھماکہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گاؤں کڑی کوٹ میں قبائلی رہنما ملک جمیل کی گاڑی کے قریب ہوا ۔ملک جمیل وانا بازار جارہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا شمس الدین موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے نتیجے میں گاڑی میں موجود قبائلی رہنما ملک جمیل سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
قبائلی رہنما ملک جمیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے۔